Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پہاڑی تودہ گرنے سے کلاس تا مدکلشٹ روڈ ٹریفک کیلئے بند، کھول دیا جائے…ناظم مدکلشٹ

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)ناظم ویلج کونسل مڈکلشٹ قاضی خورشید احمد خان نے ایک اخباری بیان میں ایم این اے ،ایم پی اے ،ضلعی ناظم ،ڈپٹی کمشنر اور اے سی دروش کی توجہ کلاس سے مڈکلشٹ روڈ کی تباہی کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے گذشتہ ایک ہفتے سے کلاس تا مڈاک لشٹ روڈ پہاڑی پتھر اور ملبہ گرنے کی وجہ سے مکمل طورپربلاک ہوگئی ہے، روڈ بند ہونے کی وجہ سے سکول آنے جانے والے طلبہ سمیت مریضوں اور علاقے کو سودا سلف پہنچانے میں انتہائی دقت اُٹھانا پڑرہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام نے بذریعہ تحصیل ممبر شیر نذیر خان اور میرے ذریعے مذکورہ بالا حکام سے پُرزوراپیل کی ہے کہ لوگوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے روڈ کی بحالی پر جلد ازجلد کام شروع کیا جائے تاکہ آمدروفت کا سلسلہ دوبارہ بحال ہوجائے۔


شیئر کریں: