Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحصیل موڑکھو ، تورکھو میں نئی تعلیمی سال کے آغاز پر آگاہی واک کا اہتمام

شیئر کریں:

وریجون( جمشیداحمد) موجودہ حکومت صوبے میں تعلیم کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمیNTS کے زریعے اساتذہ کی تقرری اس کی واضع مثال ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افیسر( مردانہ) ضلع چترال حافظ نور اللہ نے اگہی واک کے اختتام پر شرکا سے خطاب کر تے ہوےکیا۔
واک کا اہتمام سب ڈویثرنل ایجوکیشن افیسر (مردانہ) تورکھو ،موڑکھو اور گورنمنٹ ہائی سکول دراسن نے کیا تھا ۔اس واک میں موڑکھو کے چھ پرئمری مردانہ سکولوں کے اساتذہ اور طلبا وطلبات نے شر کت کی. اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم اور سابق ڈی ڈی او عبدالکبیر اور سماجی کارکن احسان الحق نے بھی شرکا سے خطاب کیا اور والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سکول میں داخل کر کے داخلہ مہم کو کامیاب کریں۔
enrolment campaign chitral 2 1

enrolment campaign chitral 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21409