Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قساڈوکے زیر اہتمام خواتین کیلئے میوہ جات کی جدید پروسیسنگ کے حوالے منصوبے کا آغاز

Posted on
شیئر کریں:

مستوج (چترال ٹائمزرپورٹ ) لوکل سپورٹ آرگنائزیشن ” قرمبر اینڈ شندور ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن” (QASADO) کے زیر اہتمام خواتین کو میوہ جات کی جدید طریقہ کار کے تحت پروسیسنگ کی تربیت اور پھلوں کو خشک کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا گیا. اس منصوبے کیلئے امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی ” یو ایس ایڈ کے ایمبیسیڈرز فنڈ گرانٹ پروگرام نے مالی اعانت فراہم کی ہے ۔
منصوبہ جس کا بنیادی ہدف علاقے میں پیدا ہونے والے پھلوں کے ضیاع میں کمی اور خواتین کو معاشی خود کفالت سے ہمکنار کرنا ہے کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی نامدار لوکل کونسل مستوج اور AKCSP فیلڈ آفس مستوج کے منیجر نیاز علی خان تھے. تقریب میں علاقے کے معروف سیاسی و سماجی شخصیات ، منتخب نمائندوں ، حکام ، علاقے کے عمائدین، صحاٖفیوں اور خواتین کیلئے کام کرنیوالی مقامی خواتین تنظیموں کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ۔

اس موقع پر ” قساڈو” کی پراجیکٹ کو آرڈینیٹر دلی مراد نےحاضرین کو تنظیم کی خدمات اور اس منصوبے کی تفصیلات سے آگاہی دی ۔ انہوں نے کہا کہ QASADO علاقے میں دستیاب وسائل کے بہتر استعمال کیلئے 2004 سے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں اسے مقامی خواتین تنظیموں کا بھرپور تعاون حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا خواتین کو جدید خطوط پر پھلوں کی پروسیسنگ کی عملی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی سے مقامی پھلوں کو ضائع ہونے سے بچانے اور مارکیٹ میں طلب کے مطابق پراڈکٹس تیار کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی خواتین کی معاشی خود انحصاری کے مواقع بڑھانے میں مدد ملے گی ۔
“قساڈو” کے چیئرمین سعادت جان ،ممبر ضلع کونسل غلام مصطفیٰ ، یونین کونسلز کھوژ ، مستوج اور کوسپ کے ناظمین نور عجم ، گل محمد اور احمد ولی شاہ کے علاوہ سید احمد حسین شاہ ، عمادالدین، سید بلبل علی شاہ ، ظفر علی خان ، ایس ایم ( ریٹائرڈ ) حاجی محمد اور خواتین تنظیموں کے عہدیداران نے اپنے خطابات میں اس پراجیکٹ کو وقت کی ضرورت اور علاقے کی خواتین کی خوشحالی کا ضامن قرار دیا ۔ مقررین نے کہا کہ وہ اس منصوبے کی کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے ۔

تقریب کے مہمان خصوصی نیاز علی خان نے منصوبے کو انتہائی مفید اور شاندار قرار دیتے ہوئے یو ایس ایڈ ، ایمبیسیڈرز فنڈ گرانٹ پروگرام کی اعانت اور” قساڈو” کی کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے پائیدار بنیادوں پر فوائد برقرار رکھنے کیلئے خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہونگی ۔ انہوں نے کہا اس منصوبے پر عمل در آمد سے علاقے میں گھرانوں کی آمدنی بڑھے گی اور خواتین خوشحال ہونگی ۔

qasado mastuj program on us aid 1
OLYMPUS DIGITAL CAMERA

qasado mastuj program on us aid 3
OLYMPUS DIGITAL CAMERA
qasado mastuj program on us aid 4
OLYMPUS DIGITAL CAMERA

شیئر کریں: