Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر چترال نے اپنی اختیارات لوئیر چترال تک محدود کردی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے پہلی بار اپنی اختیارات لوئیر چترال تک محدود کردی ہے، پیر کے دن یعنی 22اپریل کو ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر سے جاری تمام مراسلے ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کے نام سے جاری ہوئے اور مختلف ہدایات، نوٹفیکیشن اور احکامات صرف لوئیر چترال کے ہی حکام کو تقسیم ہوئے،جن میں‌پلاسٹک بیگزپر ایک ماہ کیلئے پابندی ودیگر احکامات بھی شامل تھے.
شاید جشن قاقلشٹ اپر اورلوئیر چترال کا اخری مشترکہ ایونٹ تھا . آئندہ کیلئے اپر چترال کا انتظامیہ تمام انتظامی امور سنبھال لے گی . تاہم ابھی تک اپر چترال کیلئے صرف ایک ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کے علاوہ کوئی اور انتظامی افیسر کی تعیناتی نہیں‌ہوئی ہے .
دریں اثنا اپر چترال کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ لوئرچترال کے ڈپٹی کمشنر نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا ہے اگراپر چترال کے انتظامیہ کی سیٹ اپ جلد منظرعام پرنہیں‌آتی تو اپر چترال کے عوام کو مختلف انتظامی امور کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا. انھوں نے صوبائی حکومت سے جلد از جلد اپر چترال میں‌تمام متعلقہ اداروں‌کےدفترات قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے .
dc lower chitral order

 

DC Chitral lower chitral

lower and upper Chitral order


شیئر کریں: