Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جشن کاغلشٹ کے فاتح تورکہو ٹیم کا پرتباک استقبال، سکول کیپٹن اجمل کے نام سے منسوب کیاجائے

Posted on
شیئر کریں:

تورکہو(شراف الدین )‌ جشن کاغلشٹ فٹبال کپ جیتنے والی تورکھو فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں کا تورکہو پہنچنے پر ہر گاؤں میں شاندار استقبال کیا گیا.ہر گاؤں میں معززین علاقے اور نوجوانوں نے خوب داد دی اور پھولوں سے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا پرتپاک استقبال کیا اور مختلف علاقوں میں پروگرامات منعقد کئے گئے.
اخر میں تمام کھلاڑی اور معززین علاقے نے ریلی کے شکل میں چترال کے پہلے شھید آفیسر کپٹن اجمل کے مزار پر گئے فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھول چھڑائے. اس موقع پر سیاسی اور سماجی شخصیت چارویلو حسین زرین نہیں خطاب کرتے ہوئے عوام کی طرف سے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ ھائیر سیکنڈری سکول شاگرام کو شھید کپٹن اجمل کے نام سے منسوب کیا جائے کیونکہ کپٹن اجمل شھید اسی سکول سے میٹرک کیا تھا ۔۔
torkhow footbal winner team of kaghlasht 2

torkhow footbal winner team of kaghlasht 3

torkhow footbal winner team of kaghlasht 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21364