Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت چہارم کے اسلامیات کی کتاب سے ختم نبوت کا باب نکالنے کے واقعہ کا نوٹس لیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے جماعت چہارم کی اسلامیات کی کتاب سے ختم نبوت اور عقیدہ ختم نبوت کا باب نکالنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے اور ایڈیشنل سیکرٹری اسٹبلشمنٹ محکمہ ایجوکیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کی ہے جو معاملے کی مزید تحقیقات کرے گی اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔مشیر تعلیم نے تمام سکولوں سے 2019میں چھاپ شدہ جماعت چھارم کی اسلامیات کی کتاب واپس لینے اور صوبے کے تمام سکولوں کو2018 کی چھاپ شدہ اسلامیات کی کتاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے سٹاک سے مہیا کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کاحصہ ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور جو بھی ذمہ دار ہے اس کو ضرور سزا دیں گے.میڈیا میں جماعت چھارم کی اسلامیات کی کتاب میں ختم نبوت اور عقیدہ ختم نبوت کاباب شامل نہ کرنیکی خبر پر مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو حقائق معلوم کرنے کی ذمہ داری سونپی جس کی رپورٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے مہیا کی جس کی رو شنی میں مذکورہ انکوائری کمیٹی قائم کی گئی۔


شیئر کریں: