Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بالائی یارخون اور بروغل کے سکولوں‌ کی انتظام فوری طور پرسنبھالاجائے..سلطان وزیر

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) سابق کمشنر ان لینڈ ریونیواورسابق ضلعی صدر آل پاکستان مسلم لیگ چترال سلطان وزیر نے حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ بالائی یارخون اور بروغل میں‌سنٹرل ایشاء انسٹیٹیوٹ گلگت بلتستان کے زیراہتمام چلنے والے انٹرکالج اور سکولوں‌کے انتظام سنبھال کر اس پسماندہ علاقے کے بچوں‌ اور بچیوں‌کی مستقبل کو بچایا جائے.
اپنے ایک اخباری بیان میں انھوں‌نے کہا ہے کہ سینٹرل ایشیا انسٹی ٹیوٹ کے تحت ایک انٹر کالج ، ایک ہائی سکول اور آٹھ پرائمیری سکول 2015 سے کام کررہے ہیں‌. جس میں‌ سینکڑوں‌طلبا وطالبات زیر تعلیم ہیں‌جبکہ مذکورہ این جی او کے اکاونٹ منجمد ہونے کی وجہ سے ان سکولوں‌کے ٹیچنک و دیگر سٹاف کی تنخواہیں بند اورکتابوں‌و سٹیشنری کی ادائیگی نہیں‌ہورہی ہے .
انھوں نےصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ این جی او کی کلئرنس ہونے تک ان سکولوں‌کی انتظام وانصرام کو سنبھالا جائے تاکہ سینکڑوں‌طلباوطالبات کی پڑھائی کا تسلسل جاری رکھا جاسکے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21361