Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹائمز کی خبر پر ایکشن ، چیئرمین بیت المال پاکستان طلب ،نوٹس جاری

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال ٹائمز ڈاٹ کام کی انگریزی ایڈیشن میں شائع شدہ ایک خبر پر قومی اسمبلی کی متعلقہ اسٹینڈنگ کمیٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پاکستان بیت المال کے چیر مین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک خصوصی اجلاس میں طلب کرلیا ہے ۔ گزشتہ ماہ قطر چیرٹی نے قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کے لئے مختلف اشیاء پر مشتمل امدادی پیکج پاکستان بیت المال کے ذریعے تقسیم کیا تھا جس میں مبینہ طور پر شدید بے قاعدگی ہوئی تھی اور یہ سامان سیلاب کے متاثرین کی بجائے غیر مستحق افراد میں بانٹ دئیے گئے تھے جس پر آل ویلج ناظمین فورم چترال کے صدر سجاد احمد خان اور دوسروں نے اس بے قاعدگی کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا تھا اور چترال ٹائمز ڈاٹ کام کے 22 مارچ کے شمارے میں یہ خبر شائع ہوئی تھی۔پیر کے روز قومی اسمبلی کے متعلقہ اسٹنڈنگ کمیٹی کے چیئر مین نے چترال ٹائمز ڈاٹ کے چیف ایڈیٹر سے رابطہ کرکے ان کے خبر پر ایکشن لینے کے بارے میں بتادیا۔ اور سامان کی تقسیم میں بے قاعدگی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی یقین دہانی کی ۔

 

https://chitraltimes.com/en/2019/03/22/vc-nazims-demands-to-inquiry-of-embezzlement-in-distribution-of-relief-package-by-pbm/


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
21358