Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندورروڈ سے برف ہٹادیا گیا ، چترال اورگلگت کے درمیان ٹریفک جاری ۔۔۔انجینئرمقبول اعظم

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کو گلگت بلتستان صوبے کے ضلع غذر سے ملانے والا شندور پاس روڈ سے برف اور برفانی تودے ہٹانے کے بعد موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے ۔ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایاکہ اس سال معمول سے ذیادہ برف پڑنے کی وجہ سے شندور روڈ کو ٹریفک کے لئے کھولنے میں ذیادہ وقت درکا ر ہوا جوکہ گزشتہ سال دسمبر میں برفباری کے نتیجے میں ہر قسم کی آمدو رفت کے لئے بند ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں ضلع بھر میں بارشوں اور پہاڑوں میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے مختلف دوردراز وادیوں کی سڑکیں بند ہوگئی تھیں جنہیں موسم کے سازگار ہونے کے فوراً بعد دوبارہ کھول دئیے گئے جن میں گرم چشمہ روڈ، تورکھو روڈ، یارخون روڈ، کالاش ویلیز روڈ شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 18اپریل سے شروع ہونے والا چار روزہ جشن کاغ لشٹ تک سیاحوں کی رسائی کو بغیر تکلیف کے جاری رکھنے کے لئے سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکاروں نے دن رات ایک کرکے چترال بونی روڈ کو کھلا رکھنے کی کوشش کی ۔
shandur road opened for trafic 3

shandur road opened for trafic 1


شیئر کریں: