Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے مختلف محکمہ جات کے کلاس فورملازمین کا مطالبات کے حق میں‌احتجاجی ریلی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے مختلف سرکاری محکمہ جات میں تعینات کلاس فور ملازمین نے پیر کے روز احتجاجی ریلی نکالی اور اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے سیکرٹریٹ سے گزرتے ہوئے صدر محمد قاسم خان کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیش افیسر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا اور بعدازاں چترال پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرکے احتجاج ریکار ڈ کرادیا۔ اس موقع پر مقرریں نے کلاس فور ملازمین کے مطالبات بیان کرتے ہوئے مہنگائی کے تناسب سے غریب کلاس فور ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم سوفیصد اضافہ، ٹائم اسکیل پروموشن اور تمام ایڈہاک ریلیف کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے محکمہ صحت کے کلاس فور ملازمین کے لئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس، محکمہ ایجوکیشن میں گریجویٹ کلاس فوروں کی 35فیصد کو ٹیچر بھرتی کرنے کابھی مطالبہ کیا جبکہ میڈیکل الاؤنس ، کنونس الاؤنس اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ اور فائر ووڈ الاؤنس میں کٹوتی کو ختم کرنے کے مطالبات کا بھی ذکر کیا۔


شیئر کریں: