Chitral Times

Sep 25, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ ڈگری کالج اورارکاری روڈ کی منظوری پرپی ٹی آئی حکومت کا شکریہ ..محمدحسین/یعقوب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وادی لوٹ کوہ سے ضلع کونسل کے رکن محمد حسین اور کریم آباد سے رکن کونسل محمد یعقوب نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سمیت ایم پی اے وزیر زادہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرم چشمہ میں ڈگری کالج اور ارکاری روڈ کی منظوری دے کر اس علاقے کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے اور یہ مسائل ان کی موت وحیات کا درجہ رکھتے تھے۔ علاقے کے عمائیدیں مجید خان، رحمت علی، رحمت اعظم، جہانگیر خان، عبداللہ، حسام الدیناور شیر ولی کی معیت میں انہوں نے کہاکہ اس پسماندہ اور گزشتہ ادوار میں مسلسل نظر اندازشدہ علاقے کی بھر پور انداز میں نمائندگی اور مسائل کو اجاگر کرنے پر ایم پی اے وزیر زادہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان مسائل کو حل کرکے پی ٹی آئی حکومت نے عوام کا دل جیت لیا ہے جسے لوٹ کوہ کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ممبران ضلع کونسل نے چترال میں پارٹی کارکن کو صوبائی اسمبلی کا رکن نامزد کرنے اور ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ ، مہذب اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان کا انتخاب کرنے پر قائد تحریک انصاف عمران خان کی دوراندیشی اور وژن کی داد دی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی (ڈیڈاک) کی چیرمین شپ کے لئے نامزدگی وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے جبکہ وزیر زدہ نے گزشتہ سات ماہ کے دوران یہ ثابت کردی ہے کہ وہ صرف اقلیتوں کے لئے نہیں بلکہ ارندو سے لے کر بروغل تک عوام کے لئے بلا تعصب اور امتیاز کام کررہے ہیں اور لوٹ کوہ میں کالج اور ارکاری روڈ پراجیکٹ اس کی مثال ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لوٹ کوہ علاقے کی تیز ترقی کے لئے شاہ سلیم بارڈر کو کھول کر شمالی افغانستان کے ساتھ تجارت کا سلسلہ اور اس کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں۔


شیئر کریں: