Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کاغلشٹ فیسٹول رنگینیوں‌کےساتھ اختتام پذیر، جنگل میں‌منگل کاسماں، ہزاروں‌سیاحوں‌کی شرکت

شیئر کریں:

کاغلشٹ(نمائندہ چترال ٹائمز) جشن کاغلشٹ چار روز جاری رہنے اور موسم بہار کی رنگینیوں میں چارچاند لگانے کے بعداتوار کے روز احتتام پذیر ہوگیا جس میں لوک کھیلوں اور ثقافتی شو کے علاوہ پولو ، فٹ بال اور کرکٹ کے مقابلے ہوئے مستوج کے تینوں وادیوں موڑکھو، تورکھو اور مستوج سے ہزار وں تماشائیوں نے کاغلشٹ کی وسیع وعریض بیابان میں چار دن تک ایک شہر بسائے رکھا۔
ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود فیسٹو ل کی احتتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے جس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اورحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جشن کاغ لشٹ صدیوں پرانی ایک تہوار ہے جو موسم بہار کی رعنائیوں میں اس علاقے کے لوگوں کی تفریح کا ایک ذریعہ ثابت ہوا ہے اور ریاست چترال کے زمانے میں ہر ایک حکمران نے اس جشن کی سرپرستی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاغ لشٹ فیسٹول سے سیاحت کی ترقی میں بڑی مدد مل رہی ہے۔
جشن کاغ لشٹ میں پولو کا سینئرکٹیگری میں‌ ٹائٹل ہیڈ کواٹر بونی نے کوشٹ کو ہراکر جیت لیا اور جوئنئرکٹیگیر میں‌مستوج ٹیم نے کامیابی حاصل کی . جبکہ فٹ بال میں تورکھو نے موردیر کو، رسہ کشی میں نوجوانان چترال نے گولدور ٹیم کو،ولی بال میں بونی نے سب ڈویژن مستوج کو، کرکٹ میں ضلع اپر دیر نے بونی بادشاہ کو ہرادیا۔ جبکہ شوٹنگ کا مقابلہ حسین زرین تورکہونے جیت لیا۔
ڈپٹی کمشنر خورشید عالم محسود اور ڈی پی او چترال فرقان بلال نے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ پیر اگلائیڈرز نے بھی اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جشن کا غ لشٹ کمیٹی کے چیر مین شہزادہ سکندر الملک، سرپرست اعلیٰ پرنس سلطان الملک، وائس چیرمین مختار احمد لال، جنرل سیکرٹری مستنصر الدین اور انفارمیشن سیکرٹری پرویز لال اور عبداللہ جان فریادی نے ضلعے بھر سے آئے ہوئے تماشائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بھاری تعداد میں شرکت کرکے اس جشن کی رونق میں اضافہ کیا۔اس فیسٹول میں کرکٹ کی 46ٹیمیں ، فٹ بال 26 ، والی بال 24 ، پولو 14 اور رسہ کشی کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔
kaghalasht fesitval
Kaghlasht festival Mastuj Chitral 2

Kaghlasht festival Mastuj Chitral 3

Kaghlasht festival Mastuj Chitral 37
Kaghlasht festival Mastuj Chitral 4
Kaghlasht festival Mastuj Chitral 5
Kaghlasht festival Mastuj Chitral 20

Kaghlasht festival Mastuj Chitral 22

Kaghlasht festival Mastuj Chitral 24

Kaghlasht festival Mastuj Chitral 30

Kaghlasht festival Mastuj Chitral 32

Kaghlasht festival Mastuj Chitral 6

Kaghlasht festival Mastuj Chitral 8


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
21318