Chitral Times

Sep 18, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرائیویٹ سکولوں‌سے چھٹیوں کی فیس واپس کرنے سے متعلق سرکلرمسترد

Posted on
شیئر کریں:

پی ایس آر اے کے اختیارات ایم ڈی کو استعمال نہیں کرنے دینگے،انس تکریم
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں کی لی گئی فیس واپس کرنے سے متعلق سرکلرکومستردکرتے ہوئے واضح کیاہے کہ گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں کی فیس نہ لینے کی قانون و ریگولیشن میں کوئی ذکر نہیں نہ ہی سپریم کورٹ کا عبوری حکم تمام سکولوں پر لاگو ہوتاہے ایم ڈی اپنے اختیارات سے نہ صرف تجاوز کر رہا ہے بلکہ انتشار پھیلا کر حکومت کیلئے مسائل کھڑے کر رہا ہے ،پی ایس آر اے کے اختیارات ایم ڈی کو استعمال نہیں کرنے دینگے۔ممبر پی ایس ار اے سیدانس تکریم کاکا خیل نے ایک بیان میں کہاکہ ایم ڈی پی ایس آراے سے تمام غیر قانونی نوٹیفیکیشن کا اتھارٹی کی میٹنگ میں پوچھا جائیگا پی ایس آر اے نجی اداروں کو ایک قائدہ قانون کے نیچے ریگولیٹ کرے گی قانون سے ماوراہ کوئی بھی قدم جرم ہے فرد واحد اپنے احکامات سے نہ چلا سکتا ہے نہ چلانے دینگے،انہوں نے کہاکہ ای ای ایف میں کروڑوں ہڑپ کرکے ایم ڈی گریجویٹ نکلاحلانکہ بورڈآف ڈائریکٹرز میں پانج پرائیویٹ ممبرز اورسیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس اور ڈاریکٹر ایجوکیشن بھی ممبر ہیں اور منسٹر چیئرمین ہے، اج کہتے ہیں ایم ڈی نے کرپشن کی کیونکہ بورڈ کے اختیارات ایم ڈی استعمال کرتا رہا اور کسی نے پوچھا نہیں نتیجہ یہ نکلا کہ سینکڑوں چھوٹے چھوٹے ادارے پورے سال کے لاکھوں بچے فیس کیلئے ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور90ہزارسے زیادہ بچوں کی تعلیم خطرے میں پڑ گئی مشیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن کو بروقت اقدامات لینے چاہئے۔
………………………………………………………………………………………………
منسٹری آف کلائمٹ چینج کے زیراہتمام مشاورتی تقریب
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) منسٹری آف کلائمٹ چینج اور یواین ڈی پی کے پراجیکٹ بی ای بی کے اشتراک سے ”ماحولیاتی انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم ،پاکستان کے اہم مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل“ کے عوان سے ایک روزہ مشاورتی تقریب کاانعقاد کیاگیاتقریب میں ڈاکٹرسلیم جنجوعہ،کنٹری کوارڈی نیٹر بی ای بی منسٹری آف کلائمٹ اوریواین ڈی پی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے انہوں نے اپنے خطاب میں حکومت پاکستان کے منصوبہ بی ای بی پرروشنی ڈالی اورملک میں ماحولیاتی معلومات کے انتظام کے نظام کی اہمیت کواجاگرکیا اور اس سلسلے میں یواین ڈی پی کی کوششوں کوسراہا۔چیف ناظم جنگلات فیصل ہارون اوریواین ڈی پی کے رانانعیم نے بھی خطاب کیا تقریب کوایک انٹریکٹوطریقے سے ترتیب دیاگیا جس میں ماحولیاتی معلومات اور انتظام،اہم مسائل اور پاکستان کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاگیا سٹیک ہولڈرزاورمختلف محکموں کے شرکاءنے پاکستان کےلئے منظم ماحولیاتی معلومات کے انتظام کے نظام کومربوط کرنے پر اتفاق کیا اوراس بات پرزوردیاکہ تمام محکمے،سٹیک ہولڈرز ،میڈیا اورعوام کوپاکستان کے ماحولیاتی نظام کے تحفظ اورانتظام کےلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں…
ministry of climate change workshop


شیئر کریں: