
محمد غیاث الدین کا اعزاز، ایم فل مقالے کی کامیابی سے دفاع
چتترال( چترال ٹائمزرپورٹ) دینی علوم کے لحاظ سے دنیا کا نمبر 1 دینی ادارہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے فاضل و متخصص اور مفتی محمد تقی عثمانی کے شاگردِ خاص مفتی محمد غیاث الدین لیکچرر گورنمنٹ ڈگری کالج چترال نے جامعہ شرینگل میں اپنے ایم فل کے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا،ان کے ممتحنین میں پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام ،پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد،پروفیسر ڈاکٹر امین اللہ ،پروفیسر ڈاکٹر ضیاء اللہ اور پروفیسر ڈاکٹر الیاس شامل تھے۔ سارے ممتحنین نے موصوف کے تحقیقی کام کو سراہتے ہوئے انہیں بجا طور پر ایم فل کی ڈگری کا مستحقق قرار پایا.
موصوف نے اپنی اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا احسانِ عظیم، اپنے اساتذۂ کرام کی محنت اوروالدین،فیملی،عزیزو اقارب اور اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔