Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شاگرام، گیس سیلنڈر پھٹنے سے رہائشی مکانات منہدم، دوافرادزخمی

شیئر کریں:

شاگرام (شراف الدین ) سب تحصیل تورکھو کے گاؤں شاگرام کے ایک رہائیشی مکان میں گیس سلینڈر کا زور دار دھماکہ ہوا جس سے گھر مکمل منہدم جبکہ نزدیکی مکانات لرز اُٹھے.
تفصیلات کے مطابق شاگرام کے نواحی گاؤں چرانٹک کے گل زرین ولد مس خان کے گھر میں جمعرات صبح اچانک گھریلو گیس سلینڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ھوا. جس سے مکانات مکمل طور پرمنہدم ہوگئے اور گھر میں موجود افراد معجزانہ طور پر بچ گئے دو افراد معمولی زخمی ہیں. جن کو ار ایچ سی ھسپتال شاگرام منتقل کیا گیا ۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باھرہے. دھماکے سےکچے مکانات مکمل طور پر منہدم ہوگئے ہیں.
torkhow gas celender blast 1

torkhow gas celender blast 4

torkhow gas celender blast 5


شیئر کریں: