
جشن کاغلشٹ کا افتتاح، ضلعی حکومت اور انتظامیہ کے اعلیٰحکام کی شرکت
کاغلشٹ(جمشید احمد )جشن قاقلشٹ 2019جمعرات کے روز کاغلشٹ کے سبزہ زار میں شروع ہوگیا. افتتاحی تقریب کے موقع پر ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ، ڈپٹی کمشنر خورشید عالم محسود، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین، ڈی پی او چترال کیپٹن ریٹائرڈ فرقان بلال کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے ہزاروںلوگوںنے شرکت کی .
فیسٹول کا افتتاح چترال کے محافظ الاطفال کے بچوںسے کرایا گیا. تقریب سےکاغلشٹ کمیٹی کے چئیرمین پرنس سلطان الملک نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوںکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ فسیٹول گزشتہ کئی دہائیوں سے منعقد کیا جاتا رہا ہے . تاکہ مقامی ثقافت کو ترجیح اورترویج دیا جاسکے.
تقریب سے ڈسٹرکٹ ناظم ، ڈپٹی کمشنرو دیگر نے بھی خطاب کیا. اورچترال کی ثقافتی ورثے کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی . انھوںنے اپرچترال ڈسٹرکٹ کی مبارکباد بھی دی. پہلے دن مختلف کھیلوںکا افتتاحہوا. یہ فیسٹول تین دن جاری رہیگا.