Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری نرخناموں پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، تمام ڈپٹی کمشنرزکوہدایات جاری.. چیف سیکریٹری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد سلیم خان کی ہدایت پر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے سرکاری نرخناموں اور جرمانوں کی مد میں کی گئی ریکوری کا تفصیلی رپورٹ چیف سیکرٹری آفس ارسال کردی۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اسسٹنٹ کمشنرز و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز و محکمہ خوراک کے اہلکاروں کو ہدایات جاری کی تھی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پربازاروں میں جاکرسرکاری نرخنامے چیک کیا کریں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانہ وصول کریں جس پر تمام متعلقہ افسران نے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ شروع کی اور قانونی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرکے ان سے بھاری جرمانے وصول کئے۔

ارسال کی گئی رپورٹ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 6 ماہ میں2کروڑ31لاکھ12ہزار641 روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں33لاکھ15ہزار737روپے،ماہ نومبرمیں38لاکھ65ہزار882روپے،دسمبرمیں40لاکھ5ہزار485روپے،ماہ جنوری میں 42لاکھ53ہزار194روپے،فروی میں 41لاکھ 28ہزار541روپے،مارچ میں 35لاکھ43ہزار802روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔متعلقہ اضلاع سے موصول شدہ رپورٹ کے مطابق ضلع ہری پور سے37لاکھ85ہزار682روپے، ضلع نوشہرہ سے 25لاکھ51ہزار200روپے،ضلع مانسہرہ20لاکھ28ہزار100روپے،ضلع ایبٹ آباد16لاکھ6ہزار996روپے،ضلع مردان15لاکھ73ہزار998روپے،دیر لوئر14لاکھ 59ہزار998روپے،ضلع صوابی14لاکھ10ہزار489روپے،ضلع چارسدہ13لاکھ69ہزار592روپے،ضلع دیر اپر10لاکھ87ہزار450روپے،ضلع دیر اسماعیل خان9لاکھ،ضلع ہنگوں8لاکھ55ہزار روپے،ضلع بونیر6لاکھ86ہزار290روپے،ضلع ملاکنڈ5لاکھ13ہزار296روپے،ضلع لکی مروت5لاکھ10ہزار700روپے،ضلع بٹگرام4لاکھ75ہزار699روپے،ضلع ٹانک3لاکھ68ہزار999روپے،ضلع چترال2لاکھ99ہزار710روپے،ضلع سوات2لاکھ 91ہزار752روپے،ضلع کوہستان لوئر2لاکھ72ہزار900روپے،ضلع کرک2لاکھ69ہزار294روپے،ضلع بنوں 2لاکھ 50ہزار روپے،ضلع شانگلہ1لاکھ96ہزار300روپے،ضلع کوہستان اپر1لاکھ69ہزار700روپے،ضلع کوہاٹ1لاکھ 62ہزار996روپے اور ضلع تورغر سے 16ہزار500روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے اور دیگر اضلاع میں بھی روزمرہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جارہی ہے جس کا رپورٹ جلد چیف سیکرٹری آفس ارسال کیا جائے گا۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ گرانفروشوں کو ہرگز معاف نہ کیا جائے گا اوران کو سرکاری نرخنامے کا پابند بنانا اور قانون کے دائرہ میں رہ کر خرید و فروخت کرنا ہوگا۔ انہوں نے ماہ رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قمیتوں کو نچھلی سطح پر لانے کی بھی ہدایت کی ہے اور تمام افسران کو کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں عوام کو ریلیف دینا ہے اور بازاروں میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
21207