Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے قابل فخرسپوت محبوب الرحمن اورناہیدہ محبوب کی ایم فل مقالوں کی کامیابی سے دفاع

شیئر کریں:

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے تعلق رکھنے والے سکالر محبوب الرحمٰن اور اس کی اہلیہ سکالر ناہیدہ محبوب نے اپنے اپنے ایم فل مقالوں کا کامیابی سے دفاع کر لئے۔ سرزمین آٹانی ایون سے تعلق رکھنے والے محبوب الرحمٰن پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت و ابلاغ میں اپنے ایم فل مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ انھوں نے “میڈیا میں مقامی زبانوں خاص کر کھوار زبان کی نمائیندگی نہ ہونے سے ان زبانوں اور ان کے بولنے والوں پر اثرات” کے موضوع پر جامع تحقیق کی۔

جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ جان ان کے سپروائزر جبکہ پروفیسر ڈاکٹر خالد سلطان، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میڈیا سٹڈیز نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، بیرونی ممتحن تھے۔ محبوب الرحمن پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت و ابلاغ سے ایم فل کرنے والے پہلے چترالی ہیں۔ انھوں‌نے مختلف میڈیا آرگنائزیشنز کے ساتھ بطور صحافی کام کرنے کے علاوہ ریڈیوپاکستان پشاور میں کھوار پروگرام “کھوار رنگ” جبکہ پختونخواہ ریڈیو میں کھوار پروگرام “گرزین” کے مشہور کمپئیر بھی ہیں۔

اسی طرح ان کی اہلیہ ناہیدہ محبوب، اباسین یونیورسٹی پشاور کے مائیکروبیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے اپنے ایم فل مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلی۔ انھوں‌نے ” آئسولیشن اینڈ آئیڈینٹیفیکیشن آف انٹی بیاٹکس پروڈیوسنگ بیسیلس ایس پی پی فرام ڈمپنگ سائڈ” کے موضوع پر جامع تحقیق مکمل کرلی۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض محمد، اباسین یونیورسٹی پشاور، آپ کے سپروائزر تھے۔ ناہیدہ محبوب اباسین یونیورسٹی سے شعبہ مائیکرو بیالوجی میں ایم فل مکمّل کرنے والی پہلی چترالی سکالر ہیں۔
دونوں‌نے اپنے اپنے مقالوں‌کی کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایم فل ڈگری کے حقدار قرار پائے ہیں‌.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
21175