Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہزارہ یونیورسٹی میں منعقدہ انٹر کلب فٹبال ٹورنامنٹ ناردرن فٹبال کلب چترال نے جیت لیا

Posted on
شیئر کریں:

مانسہرہ (سیف الدین ) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں منعقدہ انٹر کلب فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا .فائنل میچ ناردرن فٹبال کلب چترال نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کا اخری میچ ہزارہ یونیورسٹی فٹبال ٹیم اور ناردرن فٹبال کلب چترال کے درمیان کھیلا گیا۔ چترال اور گلگت کے کھلاڑیوں پر مشتمل ناردرن فٹبال کلب چترال’ کی قیادت ڈاکٹر حمید کر رہے تھے۔ انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد پینلٹی کک میں ناردرن فٹبال کلب چترال نے میچ اپنے نام کر لیا۔
hazara uni sports 1


شیئر کریں: