Chitral Times

Dec 7, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جشن کاغلشٹ ایک دن کی تاخیرسے19اپریل سے شروع ہوگا…جشن کمیٹی کا فیصلہ

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) جشنِ کاغلشٹ کمیٹی کا ایک اہم آجلاس زیر صدارت پرنس سلطان الملک ان کے رہائش گاہ بونی میں منگل کےروز منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اس سال اپر چترال کے اس میگا تفریحی فیسٹیول ” کاغلشٹ فیسٹول” کو 19 تا 21 اپریل دھوم دھام سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کی براہ راست مداخلت کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال کی اس عمل کو چترالی ثقافت اور روایات پر حملہ کرنے کے مترادف قرار دیا۔ اور ضلعی انتظامیہ ایسے عوامی ایونٹ میں براہِ راست مداخلت کر کےچترال کی پر امن ماحول کو خراب کررہی ہے۔ کمیٹی کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں‌کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں سے ضلعی انتظامیہ کی اس جشن میں براہِ راست مداخلت کی وجہ سے اس جشنِ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ چترالی ثقافت سے ہٹ کر دوسروں کی ثقافت کو جان بوجھ کر اس فیسٹول میں شامل کیا جاتا رہا ہے۔ فیسٹول کیلئے مختص شدہ فنڈز کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ایونٹ کی کامیابی میں خرچ کرنے کے بجائے اپنے شاخرچیوں میں اڑا دیئے گئے۔ گزشتہ 3 سالوں سے کسی پولو پلئیر کو ایک آنا الاؤنس نہیں ملا ہے۔ اور کاغلشٹ کمیٹی اب تک اس فیسٹول کی مد میں لاکھوں روپے کا مقروض ہے۔ جس میں‌مختلف مد میں‌ لوگوں‌کے بل بھی واجب الادا ہیں‌.
اس بار جشنِ کاغلشٹ کمیٹی اور منتخب وی سی ناظمین نے ضلعی انتظامیہ سے جب یہ مطالبہ کیا کہ کاغلشٹ فیسٹول میں استعمال ہونے والے فنڈ کو کمیٹی کے رائے کے مطابق اس فیسٹول میں شریک کھلاڑیوں کو سہولیات پہنچانے کیلئے خرچ کیجائے۔ اور سابقہ بقایاجات کو کلئیر کیا جائے تو ڈپٹی کمشنر چترال نے یہ کہتے ہوئے اس بات سے انکار کیا کہ اس مد میں TCKP والے صرف اور صرف 5لاکھ روپے مختص کیے ہیں اور وہ بھی ایڈورٹسمنٹ کیلئے۔ باقی فیسٹول کو چلانے کیلئے انکے پاس ایک روپیہ بھی موجود نہیں۔
پریس ریلیز میں‌مذید کہا ہے کہ جشنِ کاغلشٹ کمیٹی نے اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے اس جشن کو 19 تا 21 اپریل بڑی دھوم دھام سے منانے کا فیصلہ کیا۔ اور 18 تاریخ کو ہر ایونٹ میں مختلف ٹیموں کے درمیان PTDC ہوٹل بونی میں ٹاس ہو گا۔ تمام ٹیموں کے کپتان صاحبان یا نمائندہ گان سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے ٹیموں کی اندراج کے سلسلے میں مورخہ 18 اپریل 2019 بوقت صبح 10 بجے PTDC بونی میں تشریف لائیں۔
انھوں‌نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی وعدہ خلافی کی وجہ سے اس جشن کو ایک دن موخر کر کے 18 اپریل کے بجائے 19 اپریل کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
jashne qaqlasht committee 1

jashne qaqlasht committee 3

jashne qaqlasht committee 2


شیئر کریں: