Chitral Times

Nov 29, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹی آف چترال کو باقاعدہ یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا، وزیرزادہ کا شکریہ..نذیراحمد

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) آئی ایس ایف چتر ال کے صدر نذیر احمدنے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال میں مو جودہ حکومت کے تعلیم دوست پالیسی اور ایم پی اے وزیر زادہ کی کا وشوں سے چترالی طلباء کے درینہ مطالبہ پر چترال یونیور سٹی ایکٹ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کیاجسے آج صو بائی اسمبلی سے منظور کیا ۔اس کے بعد چترال یو نیورسٹی با ضا بطہ طورپر ہائیر ایجو کیشن سے منظور شدہ یو نیورسٹی کا در جہ پاچکی ہے ۔

دریں اثناء ڈگری کا لج لوٹکوہ کی منظوری،یارخون ویلی ،بروغل میں این جی اوز کے تعا ون سے چلنے والے کا لجز کی بحا لی کے لئے ایلیمنٹری ایجو کیشن کے زریعے فنڈنگ کرانے، عبدالولی خان یو نیور سٹی کے ڈیڑھ سو اسٹو ڈنٹس کو فیس واپسی کے لئے درخواست منظور کر وا کر جلد ادائیگی ممکن بنائی جس پر وزیرزادہ خراج تحسین کے مستحق ہیں.


شیئر کریں: