Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹاسک فورس کی طرف سے دنین میں متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارتغزیت

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )‌چترال کے گاوں دنین گژاندہ میں وسیم خان نامی شخص کے رہائشی مکانات کے اوپر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے دو کمروں کی چھت گرنے کی وجہ سے اس کے گھر کے تین افراد جان بحق ہو گئے تھے ۔پاک آرمی اور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے متاثرہ خاندان کے لواحیقین کو راشن پیکیجز اور ٹینٹ وغیرہ مہیا کئے گئے اور ان کے گھر جا کے لواحیقین کے ساتھ فاتحہ خوانی بھی کی گئی.
دریں اثنا گژاندہ دنین میں‌جان بحق گھر کے مالک کو دنین کےمقام جبکہ ماں‌اور بیٹے کو بروز گاوں‌میں‌سپردخاک کردئےگئے . جوکہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کے قریبی رشتہ دار تھے۔ درین اثنا ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے بھی ایک اخباری بیان میں غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیاہے۔
یادرہے کہ پیر کے علی الصبح لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں گھر کا چھت گرنے اور ملبے تلے دب کر جان بحق ماں‌ بیٹے کا تعلق بروز کے گولدہ سے تھا جو دنین میں‌ بیٹی سے ملنے آئے تھے. اوررشتہ داروں‌کی پرزور اصرار پر رات گزارکر پیر کی صبح واپس جانے کا پروگرام بنایا تھا. اور گھر کے مالک سمیت دوسرے کمرے میں سوئے ہوئے تنویر خان ولد قربان خان اور اس کی 60سالہ ماں موقع پر گھرکے ملبے تلے دب کر جان بحق ہوگئے . جبکہ گھر کے ایک کونے میں‌ سوئے ہوئے بیٹی اوردوبچے معجزانہ طور پر بچ گئے .
cs and army official visit danain damage house 5

cs and army official visit danain damage house 3

cs and army official visit danain damage house 2


شیئر کریں: