Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر اورمضافات میں وقفے وقفے سے بارشوں‌کا سلسلہ جاری

شیئر کریں:

چترال (محکم الدین ) چترال شہراورمضافات میں گذشتہ رات سے مسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کی وجہ سے ندی نالوں کےپانی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ اور کئی برساتی نالوں میں بھی پانی کا بہاو شروع ہوا ہے ۔ حالیہ بارشوں کو چترال میں عمو ما اور پانی کی قلت والے علاقوں میں فصلوں اورباغات کئلیے خصوصا نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے ۔ مسلسل بارش سے چترال کے خشک علا قے جن میں بالائی چترال کے پرکوسپ,پرواک ,کھوژ,قدرت آباد,لون, گہکیر, کوشٹ, موردیر,کشم , گہت سہت,ذائنی, استارو , زیزدی , مداک,نشکو اور لوئر چترال کے موری لشٹ, موری , کجو , کاری , برغوری ,دنین,اوچشٹ , سینگور , دولو مچ , شالی,اورغوچ,چمرکن,جوٹی لشٹ,بروز شیڑی ,اوسیک ,خیرآباد , لاوی , سویر وغیرہ شامل ہیں , کے لوگوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ یہ علاقے گذشتہ کئی سالوں سے خشک سالی کی وجہ سے انتہائی مشکلات سے دوچار تھے ۔ پانی نہ ہونے کے باعث کسی بھی قسم کی فصل کی کاشت ان علاقوں میں نہ ہو سکی ۔ جس کی وجہ سے جہاں ان لوگوں کو اپنے لئے خوراک کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا , وہاں مال مویشیوں کیلئے خوراک بھی ان کو باہر سے خریدنا پڑا ۔ اور بعض افراد مال مویشی فروخت کرنےپر مجبور ہوئے ۔ حالیہ بارشوں سے انہیں بڑی مقدارمیں اناج حاصل کرنے کی توقع ہے ۔ بارشوں سے چترال کے سیاحتی مقامات کی خوبصورتی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ خصوصا کاغلشٹ اور شندور کے میدانوں کے حسن کو دوبالا کر دیا ہے ۔ اور اسی حسن سے لطف اندوزہونے کیلئے 18اپریل سے تین دن کیلئے جشن کاغلشٹ کا آغازکیا جا رہاہے ۔ بارشوں کو چترال کے موسم بہار کا دورانیہ طویل کرنے میں بہت بڑا کردارہے۔ اور پورے چترال نے سبزا کی حسین چادر بارش کی وجہ سے اوڑھ لی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21030