Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش گول نالے پرتعمیر شدہ پل غائب،طلباوطالبات انتہائی مشکلات سے دوچار..ارشاد مکرر

شیئر کریں:

دروش (نمائندہ چترال ٹائمز) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ارشاد مکرر نے انکشاف کیا ہے کہ دروش گول نالے پر پیدل پل تعمیر کے فورا بعد لوہے کے تاروں اور لکڑیوں سمیت غائب کیا گیا ہے. صرف برج ٹاور موجود ہیں۔پل کے دونوں اطراف بہت سارے تعلیمی ادارے موجود ہیں جن میں‌گورنمنٹ زنانہ ھائی سکول دروش سمیت بہت سے پرائیویٹ اورسیمی گورنمنٹ تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں‌نے بتایا کہ بارش اور سیلاب کے دنوں میں نالے میں طغیانی ہوتی ہے جس کی وجہ سے طلبہ اور طالبات اور علاقے مکینوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اور بارش کے دنوں طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں۔

انھوں‌ نے بتایا کہ طلبہ اور طالبات کی مشکلات کو دیکتھے ھوئے گزشتہ حکومت میں‌ یہاں ایک پیدل پل بنایا گیا تھا اجکل اس جگہ پر صرف برج ٹاور ہی موجود ہیں۔جبکہ لوہے کے تار اور پل کی لکڑی سرے سے ہی غائب ہیں اور یہ ایک نہایت افسوسناک بات ہے جس پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے جو کہ منتخب نمائندوں اور انتظامی اہلکاروں کی بے حسی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انھوں‌نے ڈپٹی کمشنر چترال سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیں۔ اور غفلت کے مرتکب سرکاری اہلکاروں‌کے خلاف تادیبی کاروائی کویقینی بنائیں. اورپل کی دوبارہ تعمیر کو فوری یقینی بنایا جائے. بصورت دیگر طلبہ و طالبات اور علاقہ مکین خواتین بچوں سمیت احتجاج پر مجبور ہونگے.
irshad mukarar


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21004