Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متعدد افسران کے تبادلوں‌کے احکامات جاری، بشارت احمد ایڈمنسٹریٹراوقاف تعینات

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز روپرٹ ) وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کی روشنی میں حکومت خیبرپختونخوا نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رولر ڈویلپمنٹ ظاہرشاہ (پی اے ایس بی ایس 20)کو وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر عمل درآمد کے لیے فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے وہ بطور خاص پٹرول پمپس اورسی این جی سٹیشنوں پر عوامی سہولیات کی صفائی کے سلسلے میں احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی طرح‌ حکومت خیبرپختونخوا نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آباد ضلع مہمد کو لینڈ ایکوزیشن سیل مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ واپڈا کے پروجیکٹ کو آرڈینیٹر کے عہدے کا اضافی چارج تفو یض کر دیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں پی ایم ایس گروپ کے گریڈ اٹھارہ کے2 افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ مردان محمد ظہیر الدین بابر کی خدمات کو مزید تعیناتی کیلئے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کی صوابدید پر رکھی گئی ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ضم شدہ اضلاع سیکر ٹریٹ بشارت احمد کی بحیثیت ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ مذکورہ بالا احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان کو تا حکم ثانی ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ مردان کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ہے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
…………………………………………..
پی ایم ایس افسران کے تبادلوں‌اور تعیناتیوں‌کے احکامات جاری
اسی طرح حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں گیارہ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر( ای ایس آر یو) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم غلام سعید(پی ایم ایس۔ بی ایس 19) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ڈائریکٹر آپریشن پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی حکومت خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ وایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر خالد اکبر(پی ایم ایس۔ بی ایس 19)کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خوراک،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اوقاف واحد محمد ناصر خان (پی ایم ایس ۔بی ایس 18) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون, ڈپٹی سیکرٹری ضم شدہ اضلاع کی سیکٹریٹ اشفاق احمد(پی ایم ایس۔ بی ایس 18) کی بحیثیت ڈائریکٹر( ای ایس ار یو) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم, سیکرٹری بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخواہ کے سر خان پی( ایم ایس۔ بی ایس 18) کی بحیثیت کی ڈائریکٹر آپریشن پرائیویٹ سکول ریگولیٹرٹی اتھارٹی خیبر پختونخوا, ڈائریکٹر آپریشن خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی ریاض بہار(بی ایس 19) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو مزید تعیناتی کے لیے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے ڈائریکٹریٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی اسی طرح سیکشن آفیسر(بجٹ) ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ فضیلت جہان(پی ایم ایس۔بی ایس17) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زکوٰۃ اورعشر و سماجی بہبود,اسسٹنٹ ڈائریکٹر کورڈینیشن (آئی ایم یو) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم مس بینش عمران (پی ایم ایس۔ بی ایس 17)کی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر ( فئنانس آئی ایم یو ؂) ای اینڈایس ای ڈپارٹمنٹ ،سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ مصباح ریاض پی ایم ایس۔بی ایس 17 کو مزید تعیناتی کے لیے ان کی خدمات آئی ایم یو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی صوابدید پر رکھی گئی۔ اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر کو ہر علی( پی ایم ایس۔ بی ایس17 ) کی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی پشاور اور ڈپٹی ڈائریکٹر خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی پشاو رعسکر خان (بی ایس 18 سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ) ابتدائی و ثانوی تعلیم کو مزید تعیناتی کے لیے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے ڈائریکٹریٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریں اثنا حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ضم شدہ اضلاع سیکر ٹریٹ محمد زبیر اصغر قریشی پی ایس بی ایس 20 کی بحیثیت ایم ڈی خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی محمد ایاض پی اے ایس بی ایس 19 کو اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ مذکورہ بالا احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل ضم شدہ اضلاع خالد الیاس پی ایم ایس بی ایس 19کو تاحکم ثانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ضم شدہ اضلاع سیکرٹریٹ کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
20987