Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوامی نیشنل پارٹی چترال کے نومنتخب صدرودیگررہنماوں‌کا حیدرہوتی سے ملاقات

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کے نومنتخب صدرالحاج عیدالحسین ،صوبائی نائب صدر خدیجہ سردار، جنرل سیکرٹری ڈاکٹرسرداراحمد خان ،صوبائی کونسل کے ممبرمسرت جان اورسیدعباس حسین جان نے صوبائی صدرکے انتخاب کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواامیرحیدرخان ہوتی و دیگرصوبائی قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں پارٹی ڈسپلن کے تحت کام کرکے ضلع بھرمیں پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ،اے این پی باچا خان کے نظریات کی میراث ہے اور ہم چترال کی تعمیر وترقی میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں ،عوامی نیشنل پارٹی چترال میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چترال کے کونسلروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کااظہار کیا اور مجھے بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی۔نومنتخب صدر نے کہا کہ میں پارٹی کیلئے دن رات محنت کروں گا اور پارٹی کو فعال بنانے کیلئے بھرپور محنت اور جدوجہد جاری رکھوں گا۔ عوامی نیشنل پارٹی اصولوں کی سیاست کررہی ہے عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ چترال کے عوام کیلئے ہرپلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے آنے والی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی عوامی نیشنل پارٹی کی ہی ہوگی۔سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے چترال کے نومنتخب ضلعی عہدہ داروں کومبادک بادیتے ہوئے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے انٹراپارٹی الیکشن میں عہدیداروں کے انتخاب کے لئے تمام ترجمہوری تقاضے پورے کئے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اے این پی اگرجمہوریت کے لئے جدوجہد کررہی ہے تو اس میں جمہوریت موجود ہے دیگرسیاسی جماعتوں کوبھی جمہوری سوچ لیکرکام کرناچاہئے۔


شیئر کریں: