Chitral Times

Dec 7, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نومنتخب چیئرمین پیڈوبورڈ نثارمحمد خان نے چارج سنبھال لیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارہ پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو) کے نومنتخب چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزنثارمحمدخان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کرباقاعدہ کام کا آغاز کردیاہے۔انہوں نے پیڈوہاؤس پشاورکا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے چیف ایگزیکٹوانجینئرپیڈوبہادرشاہ سمیت ادارے کے سینئرافسران سے ملاقات کی اورادارے کے امورکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیڈوکوصوبے کامضبوط ترین ادارہ بنانے کے لئے ٹیم ورک کے تحت کام کرتے ہوئے تمام ترتوانائیاں صرف کی جائیں گی۔واضح رہے کہ چیئرمین پیڈوبورڈ نثارمحمد خان توانائی کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اوران کا تعلق ملاکنڈ ڈویژن سے ہے۔ اس سے پہلے وہ سینٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔


شیئر کریں: