
سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ کی مالی تعاون سے ہرچین ایریگشن چینل کی تعمیرمکمل
ہرچین (نمائندہ چترال ٹائمز) سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ کے تعاون سے ہرچین لاسپورکے عوام نے ایریگیشن چینل کی تعمیر مکمل کرلی . جس پر تقریبا آٹھ لاکھ روپے خرچ ہوئے. جبکہ اس کا تخمینہ لاگت اس سے کئی گنا زیادہ لگائی گئی تھی. تاہم کمیونٹی کی تعاون اوراپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے کی وجہ سے منصوبے پر خاطر خواہ لاگت کم ہوئی. علاقے کے عوام نے سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ کے تمام ذمہ داروںکی کاوشوںکو سراہا ہے .