Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کلاس فور کی تعیناتی کو مذہبی منافرت میں نہ بدلا جائے۔انجینئر فضل ربی

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے سینئر نائب صدر انجینئر فضل ربی جان نے ایک اخباری بیان میں تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت محمدی ؐ کے نام پر ووٹ لینے والے اور مدینے کی راست کے قیام کے دعویدار خاکروبوں اور چپڑاسیوں کی تعیناتی پر گتم گتھا ہوگئے جوکہ چترال کی مذہبی ہم آہنگی اور مجموعی ترقی میں خلل پڑنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔
اُنہوں نے کہا کہ چترال کے تمام کمیونٹی باہمی بھائی چارہ،مذہبی ہم آہنگی اور چترال کی طول وعرض میں ترقی پر یقین رکھتی ہے اور ہرگز اس طرح کی کوشش کو کامیاب کرنے نہیں دیگی۔انجینئر فضل ربی جان نے مطالبہ کیا کہ تعیناتی سے پہلے فوراًانکوائری کرایا جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ کلاس فور کی تعیناتی کس کے اشارے اور ہدایت پر کی گئی ہے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔اُنہوں نے کہا کہ چترالی عوام نے مذہبی اتحاد کو انصاف ،شریعہ محمدیؐ کی قیام کے لئے ووٹ دیکر کامیاب بنایا اور پی ٹی آئی کو ووٹ صرف تبدیلی اور شفافیت کے نام پر ملے اور جبکہ نظر یہ آرہا ہے کہ یہ دونوں جماعتیں اقتدار میں آکراپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرتے ہوئے ہاتھ صاف کررہے ہیں۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ انصاف کی تقاضوں کو پوراکرتے ہوئے تمام سکولوں میں حقداروں کو تعینات کیا جائے۔


شیئر کریں: