Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیاحتی ترقی کیلئے ٹیک ویلی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبے میں سیاحت کے فروغ، ترقی ، درپیش چیلنجز ،ایکو ٹورازم اور مستقبل میں سیاحت کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالنے اور ان کو لاگو کرنے کیلئے سیاحت سے متعلق ٹیک ویلی کانفرنس 2019 اپریل میں منعقد ہوگی، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا ،ٹیک ویلی ایبٹ آباد ،ورلڈ بینک، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، برٹش کونسل ، کے پی آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے 20 اپریل کو منعقد ہونے والی ٹیک ویلی کانفرنس میں سینئر صوبائی وزیر سیاحت ، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان عاطف خان سمیت حکومتی اراکین، پرائیویٹ سیکٹر اور مختلف سٹیک ہولڈرز اپنے خیالات کا اظہار کرینگے،جس میں ملک اور صوبے میں موجودخوبصورت پہاڑی سلسلہ ہندوکش، ہمالیہ ، الپائن فارسٹ ، وائلڈ لائف، کھانے، تاریخی ثقافت، خوبصورت وادیاں اور نئے سیاحتی مقامات کی آباد کاری کیلئے حکومت اقدامات اور پرائیویٹ سیکٹر کے کردار پر بحث ہو گی ،
ٹیک ویلی کانفرنس میں سیاحتی شعبے میں متوقع چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بحث، کمیونٹی کے سٹیک ہولڈرز کو جن چیلنجز کا سامنا ، گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کو ان مسائل کے حل کیلئے یکجا کرنا،سیاحت سے متعلق ڈیٹا اکھٹا کرنے ، بنیادی معلومات،بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور بین الاقوامی معیاری طریقوں سے متعلق معاملات کو حل کرنے کے مقصد پر تفصیلی بات چیت ہو گی،

ٹیک ویلی کانفرنس امسال تاریخ کا بڑا ایونٹ منعقد کررہی ہے جس میں انڈسٹری ماہرین ، سٹیک ہولڈرز، گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کو اکھٹا کیا جا رہا ہے جس میں سیاحت کو درپیش مسائل کے حل پربات سمیت سیاحتی انڈسٹری کی موجودہ صورتحال اور مستقبل میں اس کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت اور مشورے دیئے جائینگے،ٹیک ویلی ایبٹ آباد نے سیاحت کی صنعت میں مقامی سیاحت کوفروغ دینے ، کاروباری اداروں کو کام کرنے اور انہیں اس میں حصہ لینے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر اقدامات کئے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
20752