Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہدائے چترال میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل دنین ٹیم نے اپنے نام کرلی، جی اوسی مہمان خصوصی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) قشقار سپورٹس کمپلیکس چترال سکاوٹس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ شہدائے چترال میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا. اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جے اوسی ملاکنڈ ڈویژن میجرجنرل خالدسید تھے. جنھوں نے کھلاڑیوں‌میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کی . ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دنین اور جنگ بازارٹیموں‌کےمابین کھیلا گیا . جس میں دنین نے جنگ بازار ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی .
مہمان خصوصی نے ایک کامیاب اور بہترین ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر ڈی ایف اے چترال اور ہیڈ کوارٹر جغور فٹ بال کلب انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کی.
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جی او سی نے چترالی عوام کی امن پسندی ، مہمان نوازی ، خلوص ، رواداری اورحب الوطنی کی تعریف کی . اور پاک آرمی کی طرف سے چترال اور چترال کے عوام کی ہرممکن تعاون کی مکمل یقین دہانی کی . مہمان خصوصی نے ڈی ایف اے چترال اور ہیڈ کوارٹر جغور فٹ بال کلب کیلئے پچاس پچاس ہزار روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا. تقریب سے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین بھی خطاب کیا . اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ بھی موجود تھے.
shohadaye chitral memoral tournamnet chitral 15
shohadaye chitral memoral tournamnet chitral 17
shohadaye chitral memoral tournamnet chitral 16

shohadaye chitral memoral tournamnet chitral 18

shohadaye chitral memoral tournamnet chitral 19

shohadaye chitral memoral tournamnet chitral 3

shohadaye chitral memoral tournamnet chitral 4

shohadaye chitral memoral tournamnet chitral 6

shohadaye chitral memoral tournamnet chitral 7

shohadaye chitral memoral tournamnet chitral 8


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
20732