
اے این پی کےانتخابات مکمل،الحاج عیدالحسین صدراورسردارولی جنرل سیکرٹری منتخب
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کے انتخابات میں الحاج عید الحسین نے پروفیسرسید توفیق جان کو ایک سخت مقابلے میں شکست دے کرضلعی صدر منتخب ہوگئے ۔الیکشن میں15کے تعداد میں ضلع کونسلروں نے حق رائے دہی استعمال کی جس میں الحاج عیدالحسین نے 9جبکہ پروفیسر سید توفیق جان نے 6ووٹ حاصل کی۔ دوسرے عہدیداروں میں جنرل سیکرٹری سردارولی , سینئر نائب صدر غلام احد، نائب صدر اول حاجی عبدالناصر، نائب صدر دوم صوبیدار ایاز ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سردار احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فٗضل حسین، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقصود عالم بیگ، جائنٹ سیکرٹری شجاعت علی، خزانچی یسطور الحق شامل ہیں۔
نومنتخب صدر الحاج عیدالحسین نے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کے توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کرتے رہیں گے اور یہ ثابت کردیں گے کہ چترال کے عوام فخر افغان باچاخان کے فلسفے پر عمل پیرا اور ان کی شیدائی ہیں اور چترال کو پارٹی کا گڑھ بنادیں گے۔
.صوبائی نائب صدر ارم فاطمہ اور صوبائی جائنٹ سیکرٹری خدیجہ بی بی نے الیکشن کی نگرانی کی جوکہ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے.