Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ ریلیف وآبادکاری نے اپنے ماتحت تمام دفاتر میں پلاسٹک بیگز کی استعمال پر پابندی لگادی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا اور اسکے ماتحت اداروں جس میں پی ڈی ایم اے، پارسا، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس دفاترز شامل ہیں میں پلاسٹک بیگز استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلیف نے اپنے ماتحت تمام دفاتر کو پلاسٹک بیگز استعمال کی حوصلہ شکنی اور اس کے متبادل کاغذ یا کپڑے سے بنے بیگ کے استعمال کی حوصلہ افزائی حوالے سے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ریلیف ذرائع کے مطابق پلاسٹک بیگز استعمال پر پابندی وہ خود اپنے ادارے سے کر رہے ہیں اور اداروں میں اشیائے تلفی کے لئے کپڑے سے بنے بیگز رجحان متعارف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اس اقدم سے نہ صرف ہم اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھ سکے گے بلکہ دیگر تمام سرکاری و نجی اداروں میں ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے اور صحت مند رجحان پیدا کرنے میں مدد بھی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت محکمہ شہری دفاع نے ضلع مالاکنڈ میں رضاکاروں کی مدد سے سرکاری دفاتر اور شہر کے اردگرد پلاسٹک بیگز کو تلف کرنے کے باقاعدہ مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی اسی نوعیت کے مہم شروع کرنے کے لئے عملی طور پر اقدامات کئیے جا رہے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
20660