Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی پی پی کے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹو کی چالیسویں برسی کے موقع پر تقریب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے زیر اہتمام بانی چیئر مین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چالیس ویں برسی مکمل عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پرضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی وسابق صوبائی وزیر سلیم خان اوردیگرعہدہ داروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کا کارنامہ شہید بھٹو کے عظیم کارناموں میں سے ایک ہے جس کے لئے امریکہ اور اس کے حواری ان کی جان کے درپے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل بھٹوازم کو سمجھنے کی کوشش کرے کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تاریخ کا ایک ایسا نام ہے جس نے انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا، غریب اور مزدوروں کو سر اٹھا کرجینے کا ڈھنگ سکھایا۔ چترال میں تمام ترقیاتی منصوبے شہیدذوالفقارعلی بھٹواورشہیدمحترمہ بے نظیربھٹوکے چترالی عوام کے ساتھ دلی محبت کامنہ بولتاثبوت ہیں۔آج بھی چترالی عوام قدرکی نگاہ سے اُن کوسلام پیش کررہی ہیں. اُن کی مقبولیت آج تک عوام کے دلوں سے کوئی نکال نہیں سکا۔

انہوں نے موجودہ حکومت اورچترال سے منتخب نمائندوں کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چترال میں سابق ادوارکے ترقیاتی منصوبوں کوتاخیرکرکے چترالی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاجارہاہے اور موجودہ نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے چترال میں بجلی کے بلوں کی سو فیصد ریکوری اور سرپلس بجلی ہونے کے باوجود اپر چترال میں روزانہ کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے جس کی وجہ سے روزمرہ کا معمول بری طرح متاثرہے. اورابدی لوڈ شیڈنگ اپر چترال کا مقدر بنے گی ہے۔

پی پی پی کے ضلعی عہدداروں نے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ پیڈو اور پیسکو کے حکام ٹرانسمیشن لائینوں کو درست کرکے بجلی کی بلاناغہ فراہمی کو یقینی بنائے۔چترال میں بجلی ہونے کے باوجوداپرچترال کے عوام احتجاجی مظاہرے پرمجبورہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماہرین کے مطابق اگر گولین گول سے پیدا ہونے والی بجلی کو مکمل استعمال نہیں کیا گیا تو وہ مشینوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہنیوں سے چترال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرنہ ہونے اورنمائندوں کی رسہ کشی کی وجہ سے 151پوسٹوں میں بھرتی روکاگیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ موجووہ حکومت کی نااہلی کے خلاف عنقریب پرزورجلسے کاانعقادکیاجائے گا۔
اس موقع پربروزچترال سے تعلق رکھنے والے جمعہ خان اوراخترحسین پاکستان تحریک انصاف کو خیرآبادکرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیارکی۔
اس موقع پرصدراپرچترال امیراللہ،علماء ونگ کے ضلعی رہنما ممتازعالم دین قاری نظا م الدین ،ضلعی سینئرنائب صدرشریف حسین،نائب صدرانجینئرفضل ربی جان، نائب صدرشفقت حسین ایڈوکیٹ،ضلعی جنر ل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری اپرچترال حمیدجلال، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل ،صدرارندوحاجی غازی خان،سب ڈویژن چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ،تحصیل دروش کے صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ،حیدرعباس،علماء ونگ کے جنرل سیکرٹری مولانااصف اقبال،سردارحسین،شیرجوان اوردیگرنےبھی خطاب کیا . اور بھٹو کی خدمات کو شاندارالفاظ میں سراہا.
ppp chitral organizes bhutto death annuarsary 4

ppp chitral organizes bhutto death annuarsary 41

ppp chitral organizes bhutto death annuarsary1 4

ppp chitral organizes bhutto death annuarsary 1

ppp chitral organizes bhutto death annuarsary 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20650