Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مسافربردارگاڑیوں‌ کیلئے نیا نرخ نامہ جاری ، چترال 481 روپے

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ کرکے111 روپے فی لٹر سے 117 روپے فی لٹر مقرر کرنے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی،خیبر پختونخو انے صوبے میں شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے فی مسافر فی کلر میٹر نرخ نامہ تیار کیا ہے جس کے تحت فلائنگ کوچز/منی بسیں1.32 روپے، اے سی بسیں1.52 روپے ، عام بسیں 1.17 روپے اور لگژری بسیں1.27 روپے فی کلو فی مسافر کرایہ وصول کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ تک فلائنگ کوچز / منی بسوں کا کرایہ 85 روپے، اے سی بسیں 98 روپے، عام بسیں76 روپے، اور لگژری بسیں 83 روپے کرایہ ہوگا اسی طرح پشاور سے بنوں تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 257 روپے، اے سی بسیں 296 روپے ،عام بسیں 228 روپے ، لگژری بسیں 248 روپے، پشاور سے ڈی آئی خان تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 444 روپے ، اے سی بسیں5 روپے عام بسیں 393 روپے، لگژری بسیں 427 روپے ،پشاور سے ہری پور تک فلائنگ کوچز/منی بسیں 206 روپے ، اے سی بسیں 237 روپے ، عام بسیں 183 روپے، لگژری بسیں198 روپے، پشاور سے ایبٹ آباد تک فلائنگ کوچز / منی بسیں 255 روپے ، اے سی بسیں 293 روپے، عام بسیں 226روپے، لگژری بسیں 245 روپے، مانسہرہ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں286 روپے، اے سی بسیں 330 روپے، عام بسیں 254 روپے لگژری بسیں 276 روپے، مردان تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 77 روپے، اے سی بسیں 88 روپے ، عام بسیں 68 روپے، لگژری بسیں 74 روپے ، مالاکنڈ تک فلائنگ کوچز/منی بسیں 156 روپے ، اے سی بسیں 179 روپے ، عام بسیں 138 روپے ، لگژری بسیں 150 روپے، تیمرگرہ تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 234 روپے، اے سی بسیں 269 روپے ، عام بسیں 207 روپے، لگژری بسیں 225 روپے ، مینگورہ تک فلائنگ کوچز/منی بسیں 227 روپے، اے سی بسیں 261 روپے، عام بسیں 201 روپے، لگژری بسیں 218 روپے، دیر تک فلائنگ کوچز منی بسیں330 روپے ، اے سی بسیں 380 روپے، عام بسیں 292 روپے، لگژری بسیں 317 روپے، چترال تک فلائنگ کوچز/منی بسیں 481 روپے، اے سی بسیں 554 روپے، عام بسیں 427 روپے، لگژری بسیں 464 روپے اور چارسدہ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 36 روپے ، اے سی بسیں 41 روپے، عام بسیں 32 روپے اور لگژری بسیں 34 کرایہ وصول کریں گی جبکہ 50 فیصد رعایت دینی مدارس کے طلباء، تعلیمی اداروں، نابینا/ معذور (خصوصی) افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے مسافروں کے لئے ہوں گی اور اگر ائیر کنڈیشنڈگاڑیوں میں اے سی کام نہیں کر رہا ہو تو ڈیلکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ وصول کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
20632