Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ایم ایس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر قاسم علی خان (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاورمیں بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون خالد اکبر (پی ایم ایس -بی ایس- 19) کو تبدیل کرکے ان کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

اسی طر ح حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں پی ایم ایس گروپ کے گریڈ 18 کے تین افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق عبد الکبیر ڈی ایم او۔ آئی ایم یو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت سیٹلمنٹ آفیسر ملاکنڈ تعینات کر دیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صنعت محمد اقبال کی بحیثیت سیٹلمنٹ آفیسر نوشہرہ اور ڈپٹی سیکرٹری گورنرز سیکرٹریٹ پشاور نیاز محمد کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان ، تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.

دریں اثنا حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظرپی ایم ایس گروپ کے گریڈ 19 کے دو افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق معتصم باللہ شاہ کی بحیثیت منیجنگ ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا اور غضنفر علی کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل (پراسیکیوشن) خیبر پختونخوا اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی طرح حکومت خیبرپختونخوا نے زکواۃ و عشر کونسل کے لیے چیئرمین اور ممبران کی تقرریاں کی ہیں تفصیلات کے مطابق سابقہ جج خان اکبر خان اس کے چیئرمین ہوں گے جبکہ مولانا محمد اسماعیل،مولانا محمد کفیل انجینئر عمر فاروق اور ڈاکٹر رفعت عزیز اس کے ممبران ہوں گے ۔ اس امر کا اعلان محکمہ زکوٰۃ وعشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین کی جانب سے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
20629