Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیڈوکے تعمیرکردہ پن بجلی گھروں کے واجبات ادا کرکےمقامی آبادی کوحوالہ کیاجائے

Posted on
شیئر کریں:

پیڈوکے تعمیرکردہ پن بجلی گھروں کی واجبات ادا کرکے مقامی آبادی کو حوالہ کیاجائے..نورخان
بونی (چترال ٹائمز رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے رہنما و ناظم ویلج کونسل اوی میراگرام نور خان نے ایک اخباری بیاں میں حکو مت خیبر پختوانخواہ ، سیکٹرٹری انرجی اینڈ پاور، چیف ایگزیگٹیو آفیسر پیڈ وسے پرزور مطالبہ کیا ہے۔ کہ چترال کے اندر پیڈو کی مالی معاونت سے تیا ر ہونے والے درجنوں چھوٹے پن بجلی گھروں کو باقاعدہ طور پر مقامی کمیونٹی کے حوالے کیا جائے اور ان پراجیکٹس میں باقی ماندہ واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں کے اندر صوبائی حکومت کی طرف سے چترال میں چھوٹے بجلی گھروں کے متعدد منصوبے آغا خان رورل سپو رٹ پروگرام کے زریعے مختلف مقامات پر بنائے جا چکے ہیں جو کہ تکمیل کے بعد بلا تعطل لوگوں کو بجلی فراہم کر رہے ہیں جس کے لئے ہم صوبائی حکو مت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔مگر تکمیل کے بعد زیادہ تر بجلی گھر باقاعدہ طور پر کمیونٹی کو تاحال حوالہ نہیں کیے گئے ہیں اور معاہدے کے مطابق ایک سال سے زائد چلانے کے بعد بھی لوگوں کے آخری واجبات ادا نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے استفادہ کنندہ گان میں ان پراجیکٹس کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔ لہذا عوامی حلقے اے ۔ کے ۔آر ۔ ایس ۔ پی اور پیڈو حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد تکمیل شدہ منصوبوں کے بقایا جات کو فوری طور پر ادا کرکے ان منصوبوں کو مقامی لوگوں کے حوالہ کیاجائے تاکہ وہ ان منصوبوں کو با قاعدہ طور پر چلا سکیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20614