Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کے عوام کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لانگ مارچ یقین دہانی کے بعد ملتوی

Posted on
شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی لانگ مارچ متعلقہ حکام کی یقین دہانی پر موخر کردیا گیا. اس سلسلے میں آ ج بونی میں اسسٹنٹ کمشنرمستوج کے دفتر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں تحریک حقوق عوام اپر چترال کے ہر علاقے کے نمائندے کثیر تعداد میں شریک تھے۔ میٹنگ میں SDPO مستوج، ARE پیڈو اور تحصیل نائب ناظم مستوج نے شرکت کی۔ چونکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر عوام نے پاور ہاؤس کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا اس لیے ARE نے اجلاس کے شرکاء کو یقین دھانی کرائی کہ بجلی کی سپلائی کا موجودہ تسلسل برقرار رکھا جائے گا اور مزید بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ میٹنگ میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ ARE لکھ کر دیں. جس کے بعد ARE نے بجلی کا شیڈول لکھ کر دیا. جس پر بطور تصدیق اسسٹنٹ کمشنر مستوج ، SDPO مستوج اور SHO بونی نے دستخط کیے۔

شیڈول کے مطابق شام 6:30 سے 9:30 بجے تک ایک دن تورکھو سیکشن اور دوسرے دن مستوج سیکشن میں لوڈ شیڈنگ ہوگی، اسی طرح صبح 5 بجے سے ساڑھے سات بجے تک ایک دن بعد لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ باقی تمام ٹائم بجلی سپلائی ہوگی۔ اس شیڈول میں مزید بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔ اور ٹرانسفارمر کی تنصیب کے بعد بلا ناغہ بجلی سپلائی ہوگی۔ اس تحریری یقین دھانی کے بعد باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ کل یعنی 3 اپریل کا لاانگ مارچ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا اور مزید فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کی سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا رہے گا اور بہتری نہ ہونے یا شیڈول کے مطابق بجلی نہ آنے کی صورت میں ایکشن لیا جائے گا۔
اس سلسلے میں اپر چترال کے مختلف علاقوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو بجلی کی صورتحال کا جائزہ لےگی۔ اس طرح یہ میٹنگ اپنے اختتام کو پہنچی۔
اس سلسلے میں‌ تحریک کے روح رواں پرویز لال نے چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حقوق عوام اپر چترال اپنے غیور عوام کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے۔بجلی کی سپلائی میں پیش قدمی سے عوام کو آگاہ کیا جاتا رہےگا۔ تحریک حقوق عوام اپر چترال اسسٹنٹ کمشنر مستوج کو ان کی ذاتی دلچسپی لیکر یہ مسئلہ حل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔
hoqoq awam upper chitral meeting and longmarch 12

hoqoq awam upper chitral meeting and longmarch 1

hoqoq awam upper chitral meeting and longmarch 2

hoqoq awam upper chitral meeting and longmarch 3

hoqoq awam upper chitral meeting and longmarch 4

hoqoq awam upper chitral meeting and longmarch 5

hoqoq awam upper chitral meeting and longmarch 7

hoqoq awam upper chitral meeting and longmarch 8

hoqoq awam upper chitral meeting and longmarch 9

hoqoq awam upper chitral meeting and longmarch 10


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20570