Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم این اے مولانا چترالی نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے خلاف تحریک التوا جمع کرادیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) مولانا عبدالاکبر چترالی ممبر قومی اسمبلی نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء اور توجہ مبذول کرانے کا نوٹس جمع کر دیا۔تحریک التواء اور توجہ دلاؤ نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پے درپے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ درحقیقت آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کے لیے حکومت کی حالیہ ڈیل کے تحت طے کردو شرائط کا حصہ ہے ۔ جس کا اظہار خود وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کیا تھا۔ اس ظالمانہ فیصلے پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔ گذشتہ 8ماہ کے دوران حکومت نے مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا۔ ٰلہٰذا اس اہم اور عوام کش فیصلے پر ایوان میں بحث کی جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20539