Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قدرتی آفات سے ممکنہ بچاو اورحفاظتی تدابیر کے حوالے اکاہ کے زیر اہتمام پانچ روزہ ورکشاپ

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)قدرتی آفات سے ممکنہ بچاؤ اور حفاظتی تدابیراختیار کرنے کے حوالے سے آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ کے زیراہتمام بروزگاوں میں میل فیمل کے لئے پانچ روزہ ورتربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرپی ایم آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ محمدکرم،ہیڈآف ایمرجنسی مینجمنٹ امیرمحمد،ریجنل پروگرام آفیسرولی محمدنے کہاکہ قدرتی آفات ایک قدرتی عمل ہے لیکن حفاظتی تدابیر اختیار کرکے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ حفاظتی اقدامات سے آگاہی اور لوگوں میں شعور پیدا کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب، طوفان، او زلزلے و دیگر آفتیں کیوں آتی ہیں؟ ظاہر ہے کہ ان کے کچھ ظاہری اسباب بھی ہوں گے۔ ہمارے سائنس دان اور ماہرین ان اسباب کا ذکر اور ان کی نشاندہی بھی کرتے ہیں، ہمیں ان میں سے کسی بات سے انکاری نہیں ہے۔ انہو ں نے کہاکہ قدرتی آفات کے بعدہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں،اُن کی بحالی میں کوئی کسرنہ چھوڑیں ۔جس کیلئے ان نوجوانوں کوٹرین کیاجارہاہے اس موقع پرتربیت یافتہ نوجوانوں نے عملی مظاہرہ بھی کیا۔آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے سہولت کارنصرت بی بی ،مصباح الدین،عائشہ اورافضل حیات اوردیگر افسران نے ورکشاپ میں لیکچر دیے اور قدرتی آفات کے خطرات ،اثرات اور ان سے نمٹنے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ور کشاپ کے خاتمے پرآرپی ایم (اکاہ) رضا کار فورس کے ممبران اور شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔جنرل کونسلروی سی بروز ظہورالدین سمیت دیگرمقامی لوگوں نے ورکشاپ کے انعقادپرآغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ کے کردار کو سراہا۔
AKAH workshop chitral 2

AKAH workshop chitral 3


شیئر کریں: