Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر کے زیراہتمام کمیونیکیشن سکلزاوراخلاقیات کے موضوع ورکشاپ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) کمیونیکیشن سکلز یا تبادلہ خیال کے عمل میں مہارت ایک ایسی چیز ہے جس کی ڈاکٹرز کو بالخصوص اور ہر پیشہ ور کاریگر کو بالعموم ضرورت ہوتی ہے۔ ڈاکٹرز کو اگر تبادلہ خیال کے عمل میں مہارت حاصل نہ ہو تو ان کی بات کا کوئی غلط مطلب کسی کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بھی بن سکتا ہے۔ ان خیالات کااظہارایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈاکٹراسراراللہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر (DHDC) چترال کے پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈیمی پشاور کی تعاون سے کمیونیکیشن سکلزاوراخلاقیات کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرزہسپتال چترال کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف ،میل فیمل نرسزاوردیگراسٹاف نے شرکت کی ۔پروگرام کے سہولت کار ڈاکٹرنورالاسلام ،ڈاکٹرسارہ بخاری، ڈاکٹر فرمان ،ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی شاکرالدین اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹریننگ کا مقصدمحکمہ صحت سے وابستہ ملازمین کے کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ صحت کا شعبہ بلاواسطہ انسانی جانوں کے ساتھ منسلک ہے، جس میں ذرا سی دیر اور ذرا سی لاپرواہی بھی انسانی جان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ چترال ایک پسماندہ ضلع ہوکی وجہ سے یہاں ڈاکٹرز اورمریضوں کوکافی مشکلات کاسامناہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت سے وابستہ ملازمین کے بارے میں منفی خیالات کو مثبت خیالات میں بدلنے کی ہرممکن کوشش کر یں۔ہمارا مقصد غریب مریضوں کی خدمت کرنا ہے۔ اپنے پیشے کو بنی نوع انسان کی خدمت کا وسیلہ سمجھاجائے ۔ دوائیں دینے کے معاملے میں بھی احتیاط سے کام لیناچاہیے تاکہ مریضوں کو بہت زیادہ قیمتی دوائیں خریدنے کا بوجھ نہ اٹھاناپڑے۔ آخرمیں مہمان خصوصی اوردیگرسینئرڈاکٹرزنے شرکاء ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
DHDC workshop chitral 4

DHDC workshop chitral 3

DHDC workshop chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20505