Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحریک حقوق عوام اپرچترال کالانگ مارچ شیڈول کے مطابق 3 اپریل کوہوگا…اجلاس میں‌فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) تحریک حقوق عوام اپر چترال کی ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت مولانا فدا الرحمان بونی میں منعقد ہوا. جس میں اپر چترال کو بجلی نہ دینے کے مسلے پر غور کیا گیا اور تمام حاضرین اس بات پر متفق ہوئے کہ اپر چترال کو گزشتہ 4 مہینوں سے مسلسل بجلی کی سپلائی سے محرم رکھنے کے زمہ دار دو ادارے پیڈو اور پیسکوہیں. جن کی من مانیوں نے علاقے میں انتشار پیدا کرنے کی کوششوں اور عوام کو بجلی کی عدم موجودگی کی اذیت دینے کی مشترکہ منصوبہ بندی کی وجہ سے علاقے کے عوام لانگ مارچ پرمجبور ہوگئے ہیں.
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اپر چترال کے تمام بجلی صارفین کو یکساں اور مستقیل طور پر بجلی سپلائی کی تحریری یقین دہانی ان دونوں اداروں کی طرف سے موصول نہ ہونے کی صورت میں 3 اپریل کا لانگ مارچ پروگرام کے مطابق ہوگ.
اس سلسلے میں عوام ہر قسم کے افواہوں سے ہوشیار رہیں. تحریری یقین دھانی ان دونوں زمہ دار اداروں کی طرف سے موصول ہونے کی صورت میں یہ احتجاجی لانگ مارچ شکریہ کے جلسے کے طور پر انجام پاکر منتشر ہوگا.بصورت دیگر شیڈول کے مطابق گولین بجلی گھر کی طرف لانگ مارچ کیا جائیگا.
tahreek hoqoq upper chitral ijlas booni 3

tahreek hoqoq upper chitral ijlas booni 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20481