Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بزم ترقی کھوارغذر کے زیراہتمام گولاغمولی غذر میں “ہیمو محرکہ” کاانعقاد

Posted on
شیئر کریں:

غذر(چترال ٹائمز رپورٹ ) ضلع غذر کے حسین وادی گولاغمولی میں بزم ترقی کھوار غذر کے زیر اہتمام “ہیمو محرکہ” یعنی برف کی محفل منعقد کی گئی۔ جس میں علامہ بھر کے اکابرین اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں اکابرین نے اپنے وقت کے حالات و واقعات سے نوجوانوں کو لطف اندوز کیا اور آج کے دور کے ساتھ تمثیلی انداز میں اپنے گزارے ہوئے تلخ حالات پے روشنی ڈالی۔ پروگرام کو چھوٹے سے محفل موسیقی سے بھی رنگین بنایا گیا۔ جس میں اکابرین نے لوک گیت اور رقص کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ اس کے ساتھ لوکل ڈشز یعنی علاقہ ہذا میں روایتی طور پر بنائی جانے والی لذیذ پکوانوں سے بھی محظوظ کروایا گیا۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے میر محفل جاوید حیات کاکاخیل صدر بزم ترقی کھوار غذر نے تنظیم ہذا کی ادبی کوششوں اور کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ یہ تنظیم نوے کی دہائی میں عمل میں لائی گئی تھی جس کا مقصد ضلع بھر کے شاعروں ادیبوں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کر کے ان کو زبان و ادب کی خدمت کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ تنظیم کی نگرانی میں نوجوان شعراء آج بھی زبان و ادب کے لئے اپنی قلمی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
ghaz khowar makhfil himo makhfil 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
20312