Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم پاکستان کے موقع پر چترال سکاوٹس ہیڈ کوراٹرمیں‌شاندارتقریب، کمانڈنٹ مہمان خصوصی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) یوم پاکستان کے سلسلے میں چترال میں سب سے بڑی تقریب چترال سکاوٹس کے گراونڈ میں منعقدہوئی جس کا انتظام چترال سکاوٹس نے کیا تھااور جس میں مقامی سکول اور کالجوں سے بچوں اور بچیوں نے تقاریر،خاکوں اور ملی نغموں کے ذریعے اس دن کی اہمیت اجاگر کی جبکہ تقریب میں سول سوسائٹی کے افراد اور معززیں شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی، ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے تقریب میں شرکت کی اور دن کی مناسبت سے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔ اس دن کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین نے قوموں کی زندگی میں آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اوربرصغیر پاک وہند میں مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی تاریخ بیان کی اور کہاکہ قرارداد پاکستان نے مسلمانوں کی منزل کو واضح اورمتعین کیا۔انہوں نے کہاکہ 23مارچ 1940ء کو برصغیر کے مسلمانوں نے جو خواب دیکھا تھا، وہ 14اگست 1947ء کو شرمندہ تعبیر ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہم یہ عہد کرلیں کہ آزادی کے چراغ کو روشن رکھنے کے لئے ہمیں جو بھی کردار اداکرنا پڑے ، اس کردار کو جذبے اور خوش اسلوبی سے نبھائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس چمن کی ابیاری میں چترال کا بھی بھر پور کردار رہا ہے جوکہ اپنی منفرد ثقافت ، جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے اور پاک فوج ، ضلعی انتظامیہ اور دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر اس کی ترقی اور حفاظت میں مصروف عمل ہے۔
انہوں نے کہاکہ بے شک اس کامیابی کاسہران شہداء اورغازیوں کے سرہے جن کی وفا،شجاعت اوربے مثال جذبے حریت نے آزادی کی اس شمع کوروشن رکھاہے اورسات دہائیوں کے اس سفرمیں بے شمارنشیب وفرازسے گزرنے اوران گنت آزمائشوکاسامناکرنے کے بعدآج پاک فوج ایک ایسی مضبوط ،پیشہ وراورقابل اعتماد قوت بن چکی ہے جومادروطن کودرپیش ہرقسم کی اندونی خطرات ،قدرتی آفات اوردیگرآزمائشوں سے کامیابی سے عہدہ برآ ہونے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے
ڈی۔ سی چترال خورشید عالم محسود نے کہاکہ اللہ کے فضل وکرم سے آج ہم وطن عزیز کو درپیش ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں جس کے لئے پوری قوم اپنے مسلح افواج کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے طلباوطالبات کو اپنی تعلیم پر توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ ترقی تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہاکہ ہم اپنے ملک پر نثار ہونے کے لئے ہمہ تن تیار ہیں کیونکہ ہماری بقا اور تحفظ ہی اس ملک کے ساتھ وابستہ ہے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر، ایم این اے ، اور ایم پی اے نے تقریب میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ بعدازاں پولو میچ بھی منعقد ہوئی جوکہ چترال ون اور چترال ٹو ٹیموں کے درمیاں کھیلا گیا جوکہ دو دو گولوں سے برابر رہا۔
chitral scouts Pakistan independence day program 2

chitral scouts Pakistan independence day program 20

chitral scouts Pakistan independence day program 22

chitral scouts Pakistan independence day program 25

chitral scouts Pakistan independence day program 27

chitral scouts Pakistan independence day program 28

chitral scouts Pakistan independence day program 3

chitral scouts Pakistan independence day program 31

chitral scouts Pakistan independence day program 34

chitral scouts Pakistan independence day program 42

chitral scouts Pakistan independence day program 49

chitral scouts Pakistan independence day program 5
chitral scouts Pakistan independence day program 51

chitral scouts Pakistan independence day program 58

chitral scouts Pakistan independence day program 59

chitral scouts Pakistan independence day program 6

chitral scouts Pakistan independence day program 14


شیئر کریں: