Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈیزاسٹر ریسک ریڈکشن ان ہیلتھ انسٹی ٹیوشن کے عنوان سے ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ ) تحصیل ہید کوارٹر ہسپتال بونی میں ڈیزاسٹر ریسک ریڈکشن ان ہیلتھ انسٹی ٹیوشن (DRR)کے عنوان پر منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشا پ ا ختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرمستوج اشفاق احمدمہمان خاص تھے۔ جبکہ ڈاکٹر فرمان، ڈاکٹر سردار نواز اور ڈاکٹر نور الاسلام بحیثیت ٹریننگ فسیلٹیٹرشرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر DHDC شاکرالدین نے ٹریننگ کے اغراض و مقاصد اور ڈی ایچ ڈی سی کے کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے بتایا کہ ڈی ایچ ڈی سی جو کہ پرونشل ہیلتھ سروس اکیڈیمی کا ایک زیلی ادارہ ہے اور ضلع چترال میں گزشتہ چوبیس برسوں سے کام کررہا ہے ۔ اسکا مقصد علاقے میں ہیلتھ اسٹاف بشمول ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کی capacity buildکرنا ہے۔اور آج کا یہ ورکشاپ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔
ڈاکٹر سردار نواز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے با مقصد اور مفید ریفریشر ٹریننگ آئندہ بھی ہونی چاہئے ۔تاکہ کسی بھی وقت قدرتی آفات رونما ء ہونے کی صورت میں ایک مکمل تربیت یافتہ میڈیکل اسٹاف کی موجودگی سے جانی نقصانات میں کمی ممکن ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر ٖفرمان نے اس پروگرام کے منتظمیں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چترال جو کہ مختلف قدرتی آفات کی زد میں ہے اور ایسی صورت حال میں علاقے میں ایک ہیلتھ ٹیم ہمیشہ تیار رہنی چاہئے۔
اسسٹنٹ کمشنر مستوج اشفاق احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے ملنے والا اسٹاک ہر وقت ہمارے ساتھ تیار ہے تاکہ کسی وقت بھی قدرتی آفات رونما ہونے کی صورت میں بروقت متاثریں کے ساتھ مدد مہیا کی جا سکے۔ انھوں نے میڈیکل شعبے کے ساتھ بھی ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کی ۔ا ورٹریننگ کو اسٹاف کیلئے انتہائی مفید قرار دیا ۔ آخر میں ٹریننگ میں حصہ لینے والے 22خواتیں و حضرات میڈیکل اسٹاف میں سرٹفیکیٹ تقسیم کئے گئے ۔
dhdc trainig on DRR at THQ Booni Mastuj 6

dhdc trainig on DRR at THQ Booni Mastuj 4

dhdc trainig on DRR at THQ Booni Mastuj 2

dhdc trainig on DRR at THQ Booni Mastuj 1

dhdc trainig on DRR at THQ Booni Mastuj 5

dhdc trainig on DRR at THQ Booni Mastuj 10
DCIM101GOPRO


شیئر کریں: