Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آصف زرداری اوربلاول بھٹوزرداری کے خلاف مقدمات انتقامی کاروائی ہیں۔۔رہنما پی پی پی چترال

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے رہنماؤں انجینئر فضل ربی جان، عالم زیب ایڈوکیٹ، امیراللہ ،قاضی فیصل ، شمس الرحمن، حمید الجلال، سردار حسین، شریف حسین، آفضل قباد ، بشیر احمد، ابو لائیس رامداسی، اقبال حیات اور دوسروں نے آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے دیگر قائدیں کے خلاف کرپشن کیس کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کاروائی قرار دے دی اور کہا ہے کہ سندھ سے کیسوں کو راولپنڈی منتقلی بذات خود ایک سازش کی کڑی ہے جسے پارٹی کے جان نثار جیالے ناکام بنا کر رکھ دیں گے۔ جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں اتحاد واتفاق کی ایک آئیدیل فضا پیدا ہوگئی تھی لیکن پی ٹی آئی حکومت قوم کی صفوں میں دراڑ ڈالنے کے درپے ہے اور جعلی کیسوں کے ذریعے اس ماحول کو برباد کردیا ہے ۔ پی پی پی کے رہنماؤں نے کہاکہ کیسوں کی ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں منتقلی خلاف قانون ہے پنجاب سے علیم خان کے کیس کو سندھ منتقل کیوں نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کارکنوں کی گرفتار ی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے جیالوں کے حوصلے اور جذبے کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پست نہیں کیا جاسکتا اور نہ وہ کسی سے ڈرنے اور نہ کسی کے آگے جھکنے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں پی پی پی کے کارکن اپنے محبوب قائد بلاول بھٹو کی کال کا انتظار کررہے ہیں جس کے ملتے ہی وہ سڑکوں پر نکل آنے کو تیار ہیں اور پارٹی کی ہدایت کے مطابق کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے راولپنڈی سے گرفتار جیالوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
ppp chitral press confrence

ppp chitral press confrence2

ppp workers chitral press confrence 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
20111