Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قطر چیئرٹی کی طرف سے بھیجے گئے سامان سیاسی بنیادوں پرتقسیم ہوئے..آل ناطمین فورم

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)‌ آل ناظمین فورم چترال نےقطر چیریٹی کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان کی تقسیم کو سیاسی بندربانٹ قرار دیتے ہوئے اعلیٰ‌حکام سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے .آل نآظمین فورم کے صدر ناظم سجاد احمد خان ، جنرل سیکیریٹری نوید احمد بیگ ،وی سی ناظمین غلام قادر، منظور احمد ، حیات الرحمن، شہاب الدین ودیگر کی طرف سے جاری مشترکہ اخباری بیان میں‌ الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان بیت المال کے زیر انتظام امدادی سامان کی تقسیم غیر منصفانہ اورسیاسی بندربانٹ ہوئی ہے . انھوں‌نے کہا ہے کہ قطرچیئرٹی کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان کو متاثرین سیلاب یا زلزلہ دیا گیا اور نہ کسی مستحق کے حصے میں آیا. انھوں نے کہا ہے کہ علاقے کے مستحقین کی فہرست صرف ویلج کونسل کے پاس ہے مگر متعلقہ حکام نے ویلج کونسلز کو مکمل نظر انداز کیا اورساتھ ضلعی انتطامیہ کو بھی بائی پاس کرکے سامان مستحقین کے بجائے سیاسی بنیادوں‌پر تقسیم کئے گئے.لہذا ناظمین فورم اس کی بھر پور مذمت کرنے کے ساتھ ضلعی انتطامیہ سے فوری انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں. اس سلسلے میں‌ بیت المال کے حکام سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی مگر فون کسی نے نہیں‌اُٹھایا.
qatar chairity relief chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20107