Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش: ڈیزاسٹررسک منیجمنٹ ان ہیلتھ انسٹی ٹیوشن کے عنوان سے تربیتی ٹریننگ کااہتمام

Posted on
شیئر کریں:

دروش( چترال ٹائمزرپورٹ )ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر چترال کے اہتمام ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کے ڈاکٹرز، نرسسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ ان ہیلتھ اسنٹی ٹیوشن کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ہسپتال کے جملہ اسٹاف کے علاوہ تحصیل دروش کے مضافاتی علاقہ جات کے ہیلتھ اسٹا ف بی ایچ یوز و ڈسپنسری نے اسٹاف نے شرکت کیں۔ ڈاکٹر شاکر اللہ نے ادارے کے مقاصد اور ٹریننگ کے انعقاد بارے میں شرکاٗ کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ میں انسانی غفلت سے پیدا ہونے والے ڈیزاسٹر کی روک تھام کیلئے اگاہی اور تربیت انہتائی ضروری تھا۔ جو کہ پی ایچ ایس اے اور فائنانس ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ساتھ مشاورت کے بعد مذکورہ ٹریننگ کو ترتیب دیا گیا ہے ۔مذکورہ ٹریننگ کو شرکا ٗ نے سراہا اور اسی طرح کے مزید ٹریننگ منعقد کرنے کیلئے تجویز دی اور اس کے ساتھ فسٹ ایڈ پر ٹریننگ کی اشد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر نور الاسلام اس تربیتی ٹریننگ میں بحثیت فییسلٹیٹرجبکہ تربیتی ورکشاب کے آخری دن میں قاری جمال عبد الناصر بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ٹریننگ سکولوں میں بھی ہونا چاہیے۔ آخر میں شرکاٗ ٹریننگ کو سرٹیفیکیٹ دئےگئے.
thq hospital drosh trainig


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20095