Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنر ملاکنڈ کی تمام ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمزرپورٹ ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے منگل کی صبح سے پورے ملاکنڈ ڈویژن میں شدید بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے پر تمام علاقوں کی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں متاثرین کو فوری ریلیف مہیا کیا جاسکے درایں اثناء کمشنر ملاکنڈ نے فضاء گٹ کے قریب سوزوکی وین دریائے سوات میں گرنے اور اس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے انہوں نے بروقت ریسکیو کاروائی کرنے اور سوزوکی ڈرائیور کی زندگی بچانے پر ریسکیو 1122 کی حسن کارکردگی کو بھی سراہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
20089