Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال اور مضافات میں‌وقفے وقفے سے بارش جاری

Posted on
شیئر کریں:

چترال (محکم الدین ) منگل کی صبح سے چترال شہر اور مضافات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔ جوکہ ایک ہفتے کے وقفے کےبعد یہ نئ بارش اور برفباری ہے۔ لواری ٹنل روڈ , گرم چشمہ کے بالائی علاقوں , کالاش ویلیز اور مکلشٹ میں برفباری ہوئی۔ بارش اور برفباری سے ایک مرتبہ پھر موسم میں پیدا ہونے والی حرارت ماند پڑ گئی ہے ۔ تاہم مقامی کسانوں کا کہنا ہے ۔کہ بارش گندم اور دیگر فصلوں کیلئے بہت مفید ہے ۔ ا ور چترال کے معروف زرعی علاقہ ایون سمیت دیگر علاقوں میں فصلوں کو کیمیاوی کھاد ڈالنے کا عمل شروع کر دیا گیاہے ۔ تاہم تیز اور طویل مدت تک بارشوں کو خوبانی کے پھلوں کیلئے اچھا خیال نہیں کیا جارہا ۔ جس میں خوبانی کے کھلے ہوئے پھول گر جاتے ہیں ۔ جن سے پھل لگنے میں غیر معمولی کمی آتی ہے۔ چترال میں امسال سردیوں کا دورانیہ بڑے عرصے بعد طویل ہوا ہے ۔ اس لئے چترال شہر اور اطراف میں بہار کی جوبن کا مزید انتظار کیا جارہاہے ۔ لیکن مجموعی طور پر چترال کے لوگ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ کہ چترال میں پانی کی قلت کے شکار علاقے امسال کی بارش اور برفباری کی بدولت پانی کی قلت سے نجات پائیں گے ۔


شیئر کریں: